تقسیم ہوتا پاکستان : دوسری قسط
پاکستان میں آٹھ فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ تاہم یہ الیکشن ایک ایسے وقت اور ماحول میں ہو رہا ہے جب ملک میں سیاسی تناؤ بڑے پیمانے پر تقسیم کا باعث بنا جس نے سیاست دانوں، سیاسی جماعتوں اور عوام کے ساتھ ساتھ ریاست کے اہم اداروں سمیت میڈیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔ بی بی سی اردو اسی حوالے سے ایک خصوصی سیریز لے کر آیا ہے جس میں ان عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی گئی جنھوں نے اس تقسیم کی بنیاد رکھی اور ساتھ ہی اس سوال کا جواب جاننے کی بھی کوشش کی گئی کہ آیا عام انتخابات اس تقسیم کو کم کریں گے یا پھر یہ مزید گہری ہو گی۔
اس سیریز کی دوسری قسط کے لیے ہم پاکستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں گئے اور مختلف سیاسی وابستگیوں کے حامل خاندانوں سے ملے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت نے ان کے آپسی رشتوں کو کس حد تک متاثر کیا ہے؟
رپورٹر: ترہب اصغر
فلمنگ اور ایڈیٹنگ: وقاص انور اور فرقان الٰہی
#Elections #Politics #Pakistan #Opinions
CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR